نگار جوہر پاک فوج میں پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

1040

پاک فوج میں پہلی بار خاتون کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائض کر دیا گیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے.

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیاہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں.لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے.

ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ وہ آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر محمد عامر کی بھتیجی ہیں۔