بھارت سیاسی حریفوں  کے ساتھ مل کر سازش  کررہا ہے، نیپالی وزیر اعظم

623

کھٹمنڈو:نیپال  کی جانب سے  سرحدی معاملات پر  منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی حکومت نے  نیپالی حکومت   کا تختہ الٹنے کی سازشیں شروع کردی ہیں۔

نیپال  کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کا کہنا ہے کہ سازشی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ، بھارت  مجھے ہٹانے کے لیے سیاسی حریفوں  کے ساتھ مل کر سازش  کررہا ہے ۔

نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے، میرے علم میں ہے کہ کون کہاں اور کس ہوٹل میں کس سے ملاقاتیں کرتا پھر رہا ہے۔

نیپالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیپالی نیشنل ازم کمزور نہیں، ہم نے اپنا نقشہ تبدیل کیا ہے اور اگر اس ملک کا وزیر اعظم معزول کیا جاتاہے تو یہ نیپال کیلئے ناقابل تصور ہوگا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نیپال کا نیا نقشہ جرم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر مجھے اس وقت ہٹایا جاتاہے تو پھرکوئی بھی نیپال کے حق میں بولنے کی جرات نہیں کرے گاکیونکہ اس شخص کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا،میں اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کیلئے بول رہاہوں ۔