عمران خان کےعشائیے میں لوگوں کومنت کرکےبلایاگیا،خواجہ آصف

359

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے  عشائیے میں لوگوں کومنت کرکےبلایاگیا، ان کی کسی بات کایقین نہ کریں ان کوخودسمجھ نہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہم ہرعدالت میں گئے،نوازشریف وزیراعظم ہوتےہوئےعدالت میں پیش ہوئے، یہ لوگ فارن فنڈنگ اوربی آرٹی کیس کاسامناکیوں نہیں کرتے؟ فارن فنڈنگ کی چوری،مالم جبہ مافیاکہاں ہے،بی آر ٹی پرانھوں نے اسٹےلیا ہے۔

خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ سب سےبڑامافیاان کی اپنی رپورٹ میں جہانگیرترین تھاجس کوبھگادیا گیا،جہانگیرترین کواس لیےبھگایاگیاوہ حقیقت جانتاہےان کی اصلیت سامنےلےآئیگا۔

انہوں نے کہا کہ کل ان کےپاس زیادہ اکثریت نہیں تھی،وقت آنےپربتاؤنگا کیسے160ووٹ  اکٹھےکیے،نوازشریف اوران کی بیٹی نےجیل بھگتی ہے،حمزہ شہبازآج بھی جیل میں ہے۔