انسانی دماغ سے متعلق چند حقائق

1170

انسانی دماغ بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے اور سائنس کے مطابق سب سے زیادہ پیچیدہ مشین بھی دماغ کو قرار دیا گیا ہے۔ دماغ نفسیاتی و جسمانی صلاحیتوں کا محرک ہے اور انسان کی تمام تر عادات و سوچ اسی پر منحصر ہے۔ دماغ سے متعلق چند حقائق سے آپ کو آگاہ کیا جارہا ہے جو شائد آپ کو معلوم نہ ہوں۔

1 اگر آپ اپنی کوئی خصلت یا عادت تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اُس سے متعلق اپنے ارادے کو وقتاً فوقتاً دہراتے رہیں. ایک وقت آئے گا کہ آپ کا دماغ اُسی حساب سے آپ کی سوچوں کو ترتیب دے دیگا۔

2 آپ کے لباس کا چناؤ آپ کے طبیعت (موڈ) پر منحصر ہوتا ہے۔

3 .سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ جتنا کم علم آپ کے پاس ہوگا اُتنا زیادہ آپ خود کو ذی علم سمجھیں گے

4 دماغی ساخت کا 60 فیصد حصہ چربی ہے یعنی انسانی جسم میں سب سے چربی والا عضوء دماغ ہے۔

5 جسم کا 25 فیصد کولیسٹرول دماغ میں ہوتا ہے کیونکہ کولیسٹرول دماغی خلیات کی بنیادی ضرورت ہے۔ اگر کولیسٹرول نہ ہو تو تمام دماغٰی خلیات کی موت واقع ہوجائے اور انسان فوراً ہلاک ہوجائے۔

6 صبح کے وقت ایک مثبت سوچ دن بھر آپ کو ذہنی طور پر خوش رکھنے کا باعث بن سکتی ہے۔

7 ایک عام دماغ جسم کے کُل وزن کا 2 فیصد ہوتا ہے لیکن جسم کی 20 فیصد توانائی اور آکسیجن اکیلے استعمال کرتا ہے۔

8 90.منٹ تک لگاتار پسینہ آنا دماغ کو اتنا چھوٹا کردیتا ہے جتنا ایک سال میں ہوتا ہے

9 لوگ کسی کی خاموشی کو غیراختیاری طور پر ناراضگی سمجھ لیتے ہیں۔ یہ اسلئیے ہوتا ہے کیونکہ اُن کا شعور کسی بات پر ملامت کررہا ہوتا ہے جسکی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ سامنے والا شخص میری کسی بات سے ناراض ہے۔

10 اپنا نام اس وقت سنائی دینا جب کسی نے بھی آپ کو نہ پکارا ہو، ایک صحت مند دماغ کی نشانی ہے۔