حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے،نوید قمر نے لڑنے کیلیے کوٹ اتار دیا

539

قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کی قیادت پر جملے کسے گئے ، پیپلزپارٹی کے نوید قمر جذباتی ہوگئے اور کوٹ اتارتے ہوئے کہا کہ “آجاؤ پھر لڑ لیتے ہیں”.

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت  کے خلاف گفتگو کرنے پر پی پی ارکان طیش میں آگئے، نوید قمر نے نشست سے کھڑے ہوکر کہا کہ اگر لڑنا ہیں تو آجاؤ لڑ لیتے ہیں، نوید قمر نے جذباتی ہو کر کوٹ اتار دیا.

ارکان  میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو ایوان شورشرابے سے گونج اٹھا، اسپیکر نے ارکان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد علی زیدی نے تقریر مکمل کی اور پی پی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا.

علی زیدی کی تقریر پر ردعمل دینے کے لیے نشست پر کھڑے ہوئے توانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کا فیصلہ موجود ہے جس پر کوئی بات نہیں کرتا، اسپیکر اسد قیصر نے قادر پٹیل کو منع کیا لیکن وہ اس موضوع پر بات کرتے رہے جس پر اسپیکر نے قادر پٹیل کا مائیک بند کروا دیا.

متحدہ اپوزیشن نے حکومتی رویے اور اسپیکر کے اقدام پر احتجاجا اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی.