سید علی گیلانی نے حریت کانفرنس کے فورم سے استعفیٰ دے دیا

893

سری نگر: کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فورم سے مکمل علیحدگی  اختیار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت ممبران کے نام ایک تفصیلی خط  میں لکھا کہ ” کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں”۔

اپنے خط میں سید علی گیلانی کو کہا کہ ” میں مرتے دم تک بھارتی استعمار کےخلاف نبردآزما رہوں گا اور اپنی قوم کی رہنمائی کا حق حسب استطاعت ادا کرتا ہوں گا، میں اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے ساتھ ساتھ اس فورم کے ساتھیوں کی کارکردگی کیلئے جوابدہی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہوں۔ آپ تمام حضرات اپنے لیے فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔

حریت رہنماء سیدعلی گیلانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ اس فورم کی کارکردگی اور بےضابطگیوں کو اکثر “تحریک کے وسیع تر مفاد” کے لبادے میں نظر اندار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیرکی صدارت سن 2003 میں سنبھالی تھی ، جس کے بعد انہیں اس فورم کی تاحیات سربراہی دی گئی تھی ۔