آج کےحملےکےشواہد بھارتی  سلیپرسیل سے ہی ملیں گے ،وزیر خارجہ

746
روس کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانا ایک ترجیح ہے،شاہ محمودقریشی 

اسلام آباد: وزیر کارجہ شاہ محمود قریشی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کےحملے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج کےحملےکےتانےبانےاٹھاکردیکھیں تو بھارتی  سلیپرسیل سے ہی ملیں گے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ آج کےحملےکےشہداکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، ہماری ایجنسیز مکمل الرٹ ہیں ، ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزیدبےنقاب کریں گے،وزیرستان حملےکےبعد بیان دیاکہ بھارت نےسلیپرسیل متحرک کیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ دنیاپاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کررہی ہے،  ہم بھارت کے تمام حربوں کا ناکام بنائیں گے ، کشمیرمیں بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں ،چین کے ساتھ لداخ کے معاملے پر بھارت بے نقاب ہوا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہاکہ بھارت دنیاکےسامنےبےنقاب ہورہاہے، بھارت سے پاکستان میں امن برداشت نہیں ہورہا،ایک طرف ہم کرتارپورراہداری کھول رہے ہیں، تو دوسری طرف ہمارے جوانوں پر حملے ہورہے ہیں جس میں بھارت کا ہاتھ ہے۔