پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعہ: ملکی معیشت پرحملہ ہے،وزیراعلی سندھ

509

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کو ملکی سلامتی اور معیشت پرحملہ قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے واقعہ کو ملکی سلامتی اور معیشت پرحملے کے مترادف قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، 3افراد جاں بحق 4 دہشت گرد ہلاک

مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کی طرف سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی تمام سیکیورٹی اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت کےساتھ ساتھ حکام سے واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔