پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملہ،ایک دہشتگردی کی شناخت ہوگئی

725

انچارج انسداد دہشتگردی ونگ(سی ٹی ڈی) راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے میں مارے جانے والے ایک دہشتگردی کی شناخت ہوگئی ہے جب کہ دیگر تین کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دہشتگرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کا رہائشی تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کاررکارڈ میں کلیئر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا حملہ خودکش طرز کا تھا اور وہ واپس زندہ جانے کے مشن پر نہیں آئے تھے، دہشتگرد طویل دورانیئے تک لڑنے کی تیاری سے آئے تھے، دہشتگردوں سےملنےوالے سامان میں پانی کی بوتلیں،جوس اور بھنے ہوئے چنے بھی شامل۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان میں بھاری تعداد میں دستی بم اور جدید ہتھیار شامل ہیں، ایک دہشتگرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور گاڑی بی اے بی 6299 بھی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔