پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، تمام دہشت گرد ہلاک

1032

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے قریب فائرنگ و دستی بم حملے کے نتیجے میں 5 شہریوں سمیت ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تمام دہشت گرد بھی ماردیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے پولیس اور رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے جبکہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حملے میں اب تک 10 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 5 عام شہریوں سمیت ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ 4 دہشت مارے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سےلیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک خاص یونیفارم میں  فائرنگ اور دستی بم  حملہ کرتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے ۔