وزیراعلیٰ سندھ ہر چیز کاالزام وفاق پرلگاتےہیں، نصرت سحر عباسی

1545

کراچی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے )کی رہنما صوبائی اسمبلی کی رکن  نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ہر چیز کا الزام وفاق پرلگاتےہیں۔

ٹڈی دل پرایوان میں تحریک التواءپیش کرتے ہوئے نصر سحر عباسی نے کہاکہ اگروفاق پٹرول نہیں دےرہاتووزیراعلیٰ سندھ خودکچھ کرلیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ  کو ٹڈی دل پریہ کیسی پریشانی ہے کہ رات کوٹی وی دیکھےاوردن میں اسمبلی میں تقریرکریں،  کوئی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی۔

وزیر اعلی سندھ اس سلسلے میں فنڈ ریزنگ کا اعلان کرتے تو تمام اپوزیشن سمیت تمام ارکان اپنی جیب سےفنڈزدیتے،میں بھی فنڈزدینےکےلئےتیارہوں، لیکن وزیرزراعت سندھ کسانوں کوبریانی بنانےکےمشورے دےرہےہیں۔