عیسائیت سے متعلق مواد دکھانے پر اسرائیل میں امریکی ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ

782

تل ابیب: یہودیوں کو عیسائی کرنے کے الزام میں اسرائیل میں قائم امریکی ٹی وی چینل ‘گوڈ’ (GOD) کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق گوڈ چینل پر اسرائیلیوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ وہ عیسائیت سے متعلق مواد نشر کرکے یہودیوں کو عیسائی مذہب قبول کرنے پر مجبور کررہا ہے۔

اسرائیلیی وزیر مواصلات ڈیوڈ امسیلم نے امریکی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینل عیسائی مشنری ہے جس مقصد یہودیوں کو عیسائی بنانا ہے جس پر وزارت مواصلات نے امریکی چینل کا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔

گوڈ چینل کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم عیسؑیٰ جو کہ خود بھی یہودی تھے اُن کے بارے میں عوام کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔ ہم بائبل کو یہودیوں کی مادری زبان میں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شروع سے ہی یسوع مسیح کی تعلیمات کو عام کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گوڈ چینل کی نشریات 200 ممالک میں دیکھی جاتی ہیں جبکہ اس کے فالوئورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔