ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز،اموات 4,167 ہوگئیں

437

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار512 جبکہ 4,167 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 80,446 پنجاب میں 74,778 ،بلوچستان میں 10,376 خیبر پختونخواہ 25,778، گلگت بلتستان میں 1,442، اسلام آباد میں 12,643 اورآزاد کشمیرمیں1,049مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,269، پنجاب میں 1,681، خیبرپختونخوا میں 922، بلوچستان میں 116، اسلام آباد 127، گلگت بلتستان 24 اور آزاد کشمیر میں 28 اموات ہوئیں جبکہ 95 ہزار 407 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 12 لاکھ 62 ہزار162 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار009   ٹیسٹ کے دوران 3,557 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  49اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 26 لاکھ 5 ہزار 207 افراد متاثر، 5 لاکھ 4 ہزار744 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 55 لاکھ 66  ہزار 616 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔