بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 32 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

826

ڈھاکہ:بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ جانیوالی مسافر کشتی ”مارننگ برڈ”مقامی وقت کے مطابق تقریبا صبح ساڑھے 9 بجے پر دریائے بریگنگا میں ڈھاکہ کے صدرگھاٹ فیری ٹرمینل کے نزدیک ایک دوسری مسافر کشتی ”مویور2” سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 سے 60 مسافر سوار تھے، اب تک 19 مرد، 8 خواتین اور 3 بچوں سمیت 32 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،چند مسافر کشتی الٹنے کے بعد ساحل کی جانب تیرنے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے بریگنگا میں امدادی کارروائیاں میں دریا کی تیز اور تلاطم خیز موجوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔