آلو میاں

347

شہربانو داؤد پوتہ
آلو کو پاکستانی قوم نے بڑی عزت سے نوازا ہے ۔ جہاں مائیں ذرا سا پریشان نہیں ہوئیں سالن کے لیے ۔اِن کا اسم گرامی ذہن میں گردش کرنا شروع کر دیتا ہے ۔
جب بھی آپ کی مائیں شام کے سالن کو لے کر پریشان ہوںتو آپ کوئی دوسری چیز جیسے بھنڈی رانی ، شہزادے بینگن ، ملکہ گوبھی یہ آلوؤں کے رشتے داروں میں سے ہی کسی کا نام لے لیا کریں ۔ورنہ آلوؤں کا دور حکومت ختم ہونے والا نہیں ۔
اور ان محترم کی ایک تعریف یہ بھی ہے ۔کہ جناب ہر ایک کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کر لیتے ہیں ۔ جیسے دیکھئیے۔
مٹر آلو ، پالک آلو ،گوبھی آلو ،کریلے آلو ،انڈے آلو ،شملہ مرچ آلو ۔
سبزیاں تو سبزیاں ہیں لیکن ان محترم کا حسن اخلاق اس قدر مشہور یے کہ یہ مرغے اور گائے کے گوشت میں بھی اپنی جگہ بنا لیتے ہیں ۔
اب یہ کہنا تو آلو میاں کی توہین ہوگی کہ انہیں صرف بچے پسند کرتے ہیں ۔
تو میں اس گستاخی سے بچتے ہوئے ،
آلو میاں ہر عمر ،ہر علاقے ،ہر نسل اور ہر فرقے بھی برابر کے پسند کیے جاتے ہیں۔عورتوں نے آلو میاں کو کافی ساری شکلوں میں تیار کیا یے۔
نیز ہر عورت نے اس پر اپنا حق جماتے ہوئے مختلف اشکال جناب آلو کو دی ہیں ۔
کچھ عورتیں اس معاملے میں اس قدر زیادتی کر گئی ہیں کہ آلو میاں کی برادری بھی انہیں پہچاننے سے انکاری ہے ۔

عورتوں نے اس کے ساتھ بھی وہی حال کیا جیسا انہوں نے پارلر سے تیار کروا کر دلہن کا کیا ۔
اور دولہے میاں اگلے دن پریشان۔
پھر آلو میاں نے تھوڑی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو دو فرقوں میں بانٹ لیا ۔لیکن یہ کام بھی انہیں فائدہ نہ پہچا سکا ۔
میٹھے آلو اور پھیکے آلو ۔
لیکن عورت گھر سے جتنا بھی سمجھا بجھا کر بھیجے ۔
مرد حضرات نے ان کو کبھی پہچاننے کی زحمت نہیں کی۔
اور ایسا کوئی اتفاق ہوتا ہے کہ منگوانے اگر میٹھے ہو تو پہنچتے پھیکے ہیں ۔حسن اخلاق کا تو پہلے ہی کافی چرچا تھا ان محترم کا ۔
اس کے بعد آلو میاں وہ واحد سبزی ہیں جن کی پاپولیشن ختم ہونے کا مجھے خدشہ ہے ۔
یہ پانچ کلو سے کم نہیں آتے اور ایک ہفتے سے زیادہ نہیں رہتے ۔ ۔۔۔۔۔
کچھ لوگوں کے لیے تو آلو میاں زندگی کی علامت ہے ۔انہیں آلو میاں کے فرائز اس قدر پسند ہیں کہ وہ ان کے بغیر زندگی تصور بھی نہیں کر سکتے ۔
پھر یہ کہ آلو میاں سے آپ کچھ بھی بنا لیں ۔
یوٹیوب پر آپ صرف لکھ کر سرچ کر لیں
“Recipes of potato ”
ویڈیوز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری وساری ہو جائے گا ۔
آلو میاں کی خدمت کافی سارے نامور شیف حضرات کر چکے ہیں ۔۔
یہی نہیں آلو میاں کو بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ باقی کچھ ہو نا ہو اس صدی میں تو ہم نے آلو میاں کو سبزیوں کو پرائم منسٹر بنا کر چھوڑنا یے ۔
اس کے بعد آلو میاں مائنڈ نہ کر جائیں ۔ویسے تو میں نے تعریفیں ہی کی ہیں ۔ مگر میری بھی ان کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔
“یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے ۔”
اسی واسطے میں نے آج پوری کیاری میں آلو میاں کو افزائش کی اجازت دے دی ۔
یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ آلو میاں ہمارے ساتھ پناہ گزین ہیں ۔
اس کے بعد آلو میاں پر ایک مشہور نظم کی چند لائنز ۔
“آلو میاں ،آلو میاں کہاں گئے تھے
شیری کی کیاری میں سو رہے تھے ۔
تو اب کوئی ٹینشن کی بات نہیں وہ ہماری کیاری میں ہیں ۔
کوئی بینگن وینگن ساتھ نہیں ہیں جو ہمارے آلو میاں کو لات مارے ۔
اسی کے ساتھ مجھے دیں اجازت آلو میاں کی خدمت کا شرف حاصل کرنا درکار ہے۔