سیسی اسپتال میں مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ

237

 

پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور کمشنر سوشل سیکورٹی سندھ سے اپیل کی ہے کہ سوشل سیکورٹی لانڈھی ہسپتال کی 3 ماہ سے OPD مکمل بند کر دی گئی ہے جو شدید امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ نیز لانڈھی ہسپتال سے ملحقہ سرکلز اور ڈسپنسریوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے کرونا کے علاوہ دیگر امراض کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات سے محروم رکھنا قانون و انصاف کی کھلی خلاف ورزی ہے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لانڈھی ہسپتال قا او پی ڈی بند رکھنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ نیز لانڈھی ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹرز بھی ہسپتال میں ڈیوٹیوں سے غائب تنخواہیں جاری کر دی گئی صرف مریض علاج معالجے اور ادویات سے محروم جو کہ ایک شرم ناک عمل ہے۔ نیز سوشل سیکورٹی سندھ ایک خود مختار ادارہ ہے جس میں سو فیصد بجٹ مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی آجر اور اجیر کے کنٹری بیوشن سے ہے اور سوشل سیکورٹی سندھ کاقیام صرف محنت کشوں کی صحت علاج معالجہ اور فلاح و بہبود کیلئے قائم کیا گیا تھا مگر افسوس کہ محنت کش مریضوں کو دی جانے والی ادویات غیر معیاری لوکل کمپنیوں کی بھاری کمیشن پر لیکر دی جا رہی ہیں نیز سوشل سیکورٹی سندھ کی جاری کردہ فارما کاپی میں کوئی ملٹی نیشنل کمپنی شامل نہیں جو کہ سوشل سیکورٹی سندھ پر سوالیہ نشان ہے۔ کمشنر صاحب معزز عدالت سندھ ہائی کورٹ کا واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور
OPDمزدور رہنما رانا محمود علی خان کا سید منور حسن مرحوم پر مضمون اور مزدور رہنما قمر الحسن کا مضمون آئندہ ملاحظہ کیجیے۔
فوری کھولنے کا حکم صادر فرمایا کہ کرونا وائرس کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ نہ کرنے پر برہمی کا اظہار نیز مریضوں کو علاج معالجہ نہ دینے والے اور OPD نہ کھولنے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جناح/سیول عباسی اور دیگر ہسپتالوں سے جواب طلب ہسپتالوں میں داخلے سے قبل مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن اور لانڈھی کورنگی کی تمام مزدور تنظیمیں کمشنر SESSI سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بند کیا جائے اور مریضوں کوفوری علاج معالجہ دے نے کیلئے OPD اور سرکلز کو فوری طور پر کھولنے کا آڈر جاری کریں اور مریضوں کو دی جانے والی غیر معیاری ادویات کی فراہمی قا نوٹس لیں اور محنت کش مریضوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات فراہم کی جائیں۔