عثمان علی کے لواحقین کی دادرسی کا مطالبہ

186

گل احمد ملز یونٹ 2 میں تعینات پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی EMPIRE لمیٹڈ کے سیکورٹی گارڈ عثمان علی ولد عثمان غنی دوران ڈیوٹی گر گیا جسے گل احمد ملز یونٹ 2کی ایمبولینس میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اور جناح ہسپتال میں عثمان علی کا دماغی نس پھٹنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی بیوہ کے علاوہ تین معصوم بیٹیاں اور ایک 7 سال کا بیٹا ہے۔ افسوس کہ گل احمد ملز یونٹ 2 اور پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی نے محروم سیکورٹی گارڈ کی کسی بھی قسم کوئی امداد تک نہیں کی گئی اور نہ ہی میت کے کفن دفن کرنے کا بھی کوئی تعاون نہیں کیا جو کہ ان کی مکمل قانونی ذمہ داری تھی۔ پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے مزید کہا کہ پرائیوٹ سیکورٹی کمپنیاں بیگار کیمپ بن چکی ہیں جہاں قانون و انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ جبری مشقت کے طور پر 12 گھنٹے کی بیگار لی جاتی ہے کچھ بھی ہو جائے کوئی چھٹی نہیں کوئی اوور ٹائم نہیں۔ حکومت کی اعلان کردہ منیمم تنخواہ 17500 روپے بھی نہیں دی جاتی جو حکومت وقت کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مرحوم کو قانون کے مطابق تمام مراعات ادا کی جائیں، ڈیتھ گرانٹ، گروپ انشورنس، گریجویٹی اور بیوہ بچوں کو EOBI پنشن دلائی جائے جو کہ بیوہ کا قانونی حق ہے۔