کیپٹن پی کیو کیمیکل کے رہنما کی سیسی اور EOBI حکام سے اپیل

462

کیپٹن پی کیو کیمیکل ایمپلائز یونین پاکستان CBAکے صدر محمد ارشاد عباسی اور جنرل سیکرٹری منیر خان تنولی نے EOBI ریجنل آفس میں خط لکھا ہے جس میں عرض کی گئی ہے کہ EOBI مزدوروں کی فلاح وبہبود کا ایک بہترین ادارہ ہے مزدوروں کے 60 سال عمر ہونے پر بڑھاپا الائونس دیا جاتا ہے جو کہ ایک غریب مزدور کے لیے بڑھاپے کا سہارا ہے لیکن کیپٹن پی کیو کیمیکل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ میں صرف چند مزدوروں کو رجسٹرڈ کیا ہوا ہے۔ 300 مزدور ڈیلی ویجز اور TP ورکر اور ٹھیکیداری کے تحت کام کرتے ہیں لیکن انتظامیہ نے انہیں EOBI میں رجسٹرڈ نہیں کروایا ہوا ہے صرف پرمننٹ ورکر کو ہی رجسٹرڈ کروایا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ تمام ورکرز کو EOBI میں رجسٹرڈ کیا جائے اکثر مزدور 8، 10 سال سے ادارے میں ملازمت کررہے ہیں جو کہ اس
.

EOBI اور سوشل سیکورٹی کی سہولت سے مستفید نہیں ہیں۔ آپ سے ہماری درخواست ہے کہ انتظامیہ کو تمام مزدوروں کو رجسٹرڈ کروانے کا پابند کیا جائے تمام مزدور ہمیشہ آپ کے دعاگو رہیں گے۔ امید ہے کہ آپ ہماری درخواست پر جلد از جلد حکم صادر فرمائیں گے۔
علاوہ ازیں کیپٹن پی کیو کیمیکل ایمپلائز یونین پاکستان CBAکے صدر محمد ارشاد عباسی اور جنرل سیکرٹری منیر خان تنولی نے کمشنر سیسی کو خط لکھا ہے جس میں گزارش کی ہے کہ سوشل سیکورٹی غریب مزدوروں کے لیے اس مہنگائی کے دور میں ایک بہترین ادارہ ہے۔ چوں کہ اس مہنگائی میں باہر سے علاج کروانا مزدور کے بس میں نہیں ہے۔ مزدوروں کا واحد سہارا سوشل سیکورٹی اسپتال ہے جہاں پر ہر قسم کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہمارے ادارے کیپٹن پی کیو کیمیکل انڈسٹری میں صرف چند ورکرز کو سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا ہوا ہے جبکہ ادارے میں 300 ورکر ڈیلی ویجز اور TP ورکر اور ٹھیکیداری کے تحت کام کرتے ہیں۔ انہیں انتظامیہ نے نہ تو EOBI اور نہ ہی سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ یہ مزدور 8 سال اور 10 سالوں سے ملازمت کررہے ہیں اُن کو بھی سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا جائے اور کارڈ بنوا کر دیے جائیں تا کہ وہ بھی اپنے اہل و عیال کا علاج کرواسکیں۔ اُمید ہے کہ آپ ہماری درخواست پر تمام مزدوروں کو رجسٹرڈ کروانے کا حکم صادر فرمائیں گے اور تمام مزدور آپ کے ہمیشہ دعا گو رہیں گے۔