سیر محمد یعقوب کی یاد میں

220

 

سینئر کنسلٹنٹ سید محمد یعقوب 22 جون کو 87 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔ ذیل میں ہم احباب کے خیالات رقم کررہے ہیں۔
چودھری محمد اشرف خان ایڈووکیٹ
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
2020ء پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لیے دکھوں، آزمائشوں اور پریشانیوں کا سال ثابت ہورہا ہے۔ ہمارے جیسا ملک جس کی معیشت انتہائی نچلی سطح پر ہو اور پہلے ہی قحط الرجال ہو، دیدہ وروں سے محرومی روز افزوں ہو وہاں جناب ایس ایم یعقوب صاحب جیسے دیدہ وروں کا اس دارِ فانی سے کوچ مزید باعث دُکھ، محرومی اور خلا کا سبب ہے۔ یعقوب صاحب کی رحلت ایس ایم اقبال ایڈووکیٹ اور اُن کے خاندان کا نقصان ہی نہیں بلکہ صنعتی تعلقات کے اس ماہر، چلتی پھرتی اور جیتی جاگتی تاریخ کا بچھڑنا انڈسٹریل ریلیشنز ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کا بھی نقصان عظیم ہے۔ مزدور قوانین میں کوئی ترمیم ہو کہ نئی قانون سازی ہو مرحوم و مغفور کا تجزیہ اگلے ہی دن آجر اور مستاجر کی رہنمائی کے لیے موجود ہوتا تھا۔ صاف گو اتنے کہ اکثر ایسوسی ایشن کے عہدیداران (ملک محمد رفیق مرحوم جنرل سیکرٹری) مجھے کہتے کہ یعقوب صاحب کو کہنا کہ جب وہ بحیثیت چیئرمین خطاب کریں تو ہاتھ ہلکا رکھیں۔ وہ عدلیہ اور اپنے ساتھیوں کو کسی سے رعایت نہ برتتے تھے یہ سب کچھ اُن کی سادہ نیتی اور صاف دلی کا مظہر تھا۔ نصف صدی سے زیادہ وکالت اور اس سے پہلے ایک صنعتی تعلقات کے ماہر منیجر کی حیثیت سے خدمات، تحریر کردہ کتب اور ان کا اندازِ وکالت آنے والے ہی نہیں بلکہ موجودہ پیشہ وروں کے لیے بھی مینارہ نور ہے۔مرحوم ایس ایم یعقوب صاحب کی خدمات کا عہد (کسی حد تک) ہم پسماندگان سے مسلسل بلندی درجات کی دعائوں کا متقاضی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
اے ایچ حیدری
میں جناب ایس ایم یعقوب کو تقریباً چار دہائیوں سے جانتا تھا۔ وہ لیبر قوانین کے ماہر تھے۔ نہایت شریف اور محنتی شخص تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے اس فیلڈ سے وابستہ لوگوں کے لیے ایک WEBSITE بھی بنائی تھی جس میں اس فیلڈ سے متعلق Latest Information موجود ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر Minimum Wage میں تبدیلی، لیبر قوانین میں تبدیلی اور عدالتوں کے اہم فیصلے شامل ہوتے ہیں۔ جناب ایس ایم اقبال کی شمولیت کے بعد تو یعقوب صاحب کے صاحبزادے ہیں یہ کام بہت اچھی طرح ہورہا ہے۔ یعقوب صاحب نے مندرجہ ذیل کتابیں بھی لکھی ہیں۔
-1 Wage & Salary Administration
-2 Human Resources & Industrial Relations Development
-3 Industrial Labour Jurisprudence
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایس ایم اقبال صاحب کو ہمت عطا فرمائے کہ وہ یعقوب صاحب کے اس مشن کو اسی طرح جاری رکھیں۔ آمین
ڈاکٹر پرویز شفیع
جناب ایس ایم یعقوب کے انتقال پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے وارثوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم یعقوب صاحب نے لیبر لاء کی فیلڈ میں بہت زبردست کام کیا ہے اور جس طرح انہوں نے اس فیلڈ کی خدمت کی ہے شاید ہی کسی اور نے کی ہو۔ ان کا لاء کے اور مکمل دست راست تھا, لاء کے اوپر کومنٹری بڑے پائے کی تھی اور کورٹ کے فیصلوں پر بڑی زوردار دلیلوں کے ذریعے نکتہ چینی میں ان کے پائے کے بہت کم لوگ تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔