لاہور میں کمسن بچی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق

603

لاہور کے علاقے ساندہ میں 6 سالہ بچی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 6 سالہ حریم فاطمہ اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اسی دوران پتنگ کی ڈور نے حریم فاطمہ کا گلا چیر ڈالا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پتنگ بازی ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کے سبب ایس ایچ او ساندہ شرجیل ضیاء کو معطل کردیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچی کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہےاور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔