پنجاب‘امسال کے آخر تک غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن کرانیکا فیصلہ

557

فیصل آباد (آن لائن )پنجاب میں رواں سال کے آخر تک غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں غیر جماعتی بنیاد پر ہوں گے تاہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کی مشاورت سے ہی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا ہے اور لارڈ میئر ز، میئرز، چیئرمین ضلع کونسل، ٹائون کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے الیکشن میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون ختم ہونے کے ساتھ ہی بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔