بزرگوں کا پیدل چلنا، فالج سے بچاؤ کی بہترین تدبیر

752
نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بڑھاپے میں پیدل چلنا فالج سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے

لندن (برطانیہ) کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں پیدل چلنے والے افراد میں فالج کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

 تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے معمر حضرات جو اپنے روز مرہ معمول میں کئی گھنٹے پیدل چلتے ہیں اْن میں فالج کے امکانات بہت کم ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس ان لوگوں میں فالج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو پیدل چلنے سے گریز کرتے ہیں۔

مطالعے میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایسے لوگ جو روزانہ 3 گھنٹے یا اس سے زیادہ پیدل چلتے ہیں ان میں فالج میں مبتلا ہونے کا رسک ان لوگوں کی نسبت دو تہائی کم تھا جو بہت کم پیدل چلتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج ایک خطرناک مرض ہے اور موت یا انسان کے معذور ہو جانے کا ایک بڑا سبب ہے۔ لہٰذا اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے طریقے اپنائے جائیں جن کی مدد سے فالج سے بچنا ممکن ہو۔