کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

567

کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کراچی کے رہائشی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

کراچی کے صنعتی علاقوں میں8گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ نارتھ کراچی،نیو کراچی،بفرزون، سرجانی ٹاؤن اورنارتھ ناظم آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کا فیول فراہمی میں تعطل کا دعوی درست نہیں، وزارت توانائی

دوسری جانب گلشن حدیداورکیماڑی میں رات 3بجےسے بجلی کی فراہمی بند ہے تاہم شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی رات بھربجلی غائب رہی۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں گرمی کے بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔