20کھلاڑی اور11رکنی اسپورٹ اسٹاف اتوار کو مانچسٹر روانہ ہوگی

555

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے 20 کھلاڑیوں اور 11 رکنی اسپورٹ اسٹاف پر مشتمل قومی اسکواڈ کل صبح  چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے مانچسٹرروانہ ہوگا۔

قومی ٹیم اگست اورستمبر میں میزبان انگلینڈ کے خلاف3 ٹیسٹ اور 3ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی،مانچسٹر پہنچنے کے  بعد قومی ٹیم وورسٹرشائر روانہ ہوگی ،جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی، اس دوران قومی اسکواڈ 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے تاہم یہاں انہیں پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

خو ش آئند بات یہ ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں 18 کھلاڑیوں اور 11 رکنی اسپورٹ اسٹاف کے  ٹیسٹ منفی آئے تھے اور اب ان سب کی جمعرات کوہونی والی ری ٹیسٹنگ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

دیگر3 ریزرو کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر روحیل نذیر اور فاسٹ باؤلر موسیٰ خان کے کے کوویڈ 19 ٹیسٹ بالترتیب جمعرات اور بدھ کو لیے گئے تھے جن کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا ان دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانہ ہونے والے پہلے گروپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے  روانہ ہونے والےکھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف مندرجہ ذیل ہیں:

کپتان اظہر علی ، نائب کپتان بابراعظم، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شا ن مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ اسپورٹ اسٹاف میں منیجر منصور رانا ، مصباح الحق (ہیڈکوچ)، یونس خان(بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ(ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر) اور رضاکیچلو(میڈیا اینڈ ڈیٹیجٹل کنٹینٹ منیجر بھی شامل   ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق کپتان شعیب ملک کی 24 جولائی کو دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی متوقع ہے۔