سندھ حکومت نے ہمیشہ کراچی کو نظر اندازکیا، کنور نوید

560

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ کراچی کو نظر اندازکیا،ہم چاہتے ہیں عوام کی محرمیوں کا ازالہ ہو۔

کنور نوید جمیل نے اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کے بجٹ کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے بجٹ میں کراچی اور حیدرآباد کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے، شہر قائد پر پیسہ خرچ کرتے ہوئے ان کی جان نکلتی ہے۔

کنورنویدجمیل کا مزید کہنا تھا کہ ہماراصرف سندھ حکومت سے یہ مطالبہ ہےکہ کراچی، حیدرآباد کو ان کاجائز حصہ دیاجائے،سندھ حکومت کےوزرااحتجاجی کیمپ آئےان سےکہاہماراکوئی ذاتی جھگڑانہیں، عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہاکہ ہم نےکراچی کیلئےمختص بجٹ پرسندھ حکومت سےتحفظات کااظہارکیا،ٹیکس کی مدمیں کراچی سے 95 فیصد پیسےجمع کیےجاتےہیں، لیکن کراچی کیلئے233 ارب کے بجٹ میں سےصرف 11 فیصدرکھاگیا، سندھ کےکئی علاقے جوکراچی کی آبادی کے20 فیصد سےزیادہ نہیں انکابجٹ زیادہ ہے۔

کنورنویدجمیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارااحتجاج سندھ حکومت کے بے حس حکمرانوں کی توجہ دلانے کے لیے تھا،ہم اس احتجاج کوکراچی کے چپے چپے میں پھیلانے کااعلان کرتے ہیں۔