داعش کے سربراہ کو پکڑنے کیلیے انعامی رقم دوگنی کردی گئی  

490

واشنگٹن: امریکا نے انتہاء پسند تنظیم داعش کے سربراہ کو پکڑنے کی کوششیں تیزکرتے ہوئے انعامی رقم کو دوگنا کردیا۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے انتہاء پسند تنظیم داعش کے سربراہ محمدسعید عبدالرحمن المولی کو پکڑنے کی کوششیں تیزکرتے ہوئے انعامی رقم 1 کروڑڈالر مقرر کردی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نے رواں سال مارچ میں داعش تنظیم کےنئے سربراہ کو “بین الاقوامی دہشت گردوں” سےمتعلق اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ داعش تنظیم کا سربراہ ابوبکر البغدادی 2019 میں 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں 1 امریکی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اسی ماہ کے آخر میں داعش نے سرکاری طور پر ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کو البغدادی کا جاں نشیں مقرر کیا تھا۔