سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت کتنی

561

اسلام آباد: سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رکھی گئی دولت 2019 کے مقابلے میں 53 فیصد گرگئی۔

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رکھی گئی دولت میں خاطر خواہ کمی آنے لگی ، 2019ء میں مزید53فیصد گرکر377ملین ڈالر رہ گئی ہے ۔

سوئس نیشنل بینک کے مطابق پاکستانی شہریوں گزشتہ سال 377ملین ڈالر رہنے والی رقم 2018ء میں 725.2 ملین ڈالرہوئی جبکہ  پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے اثاثے کم ہونے کا یہ مسلسل چوتھا سال ہے تاہم اس سے قبل 2015ء میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے تھے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کی طرف سے معلومات کے تبادلے میں پکڑے جانے کے باوجود قریباً 200 پاکستانیوں کوان اسکیموں کی بدولت کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایف بی آرکا کمزورانتظامی ڈھانچہ بھی ان معلومات سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ بنا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی اورموجودہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دو ایمنسٹی سکیموں کے باوجود پاکستان اس کا فائدہ نہیں اٹھا پایا۔