تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،وزیرتعلیم

420
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

اسلام آباد:وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے 2 جولائی کو اجلاس طلب کرلیا جس میں جامعات اور امتحانات سے متعلق بات کی جائےگی۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ آن لائن تعلیمی نظام کے لیے انٹرنیٹ مسائل کاسامنا ہے تاہم تعلیمی ادارے کھولنے  کاکوئی فیصلہ  نہیں کیاگیا، بچوں کی صحت اور زندگی حکومت  کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ پرتنخواہوں اوردیگر معاملات کا دباوَ ہے جبکہ وزارت تعلیم کی طرف سے اجلاس صورتحال کا جائزہ  لینے کے لیے ہوتے ہیں۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی کو کھولنے کی افواہیں چل رہیں مگر اب تک تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔