بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ: نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں سے وضاحت طلب کرلی

336

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے غیر اعلانی لوڈشیڈنگ پر وضاحت طلب کرلی۔

بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور کورونا وائرس سے متاثرہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے عوام شدید پریشان ہیں۔

نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل اور قابل اعتبار بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں۔

اعلامیہ میں نیپرا نے تمام ڈسکوز کو لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کردی۔