کےالیکٹرک کا فیول فراہمی میں تعطل کا دعوی درست نہیں، وزارت توانائی

488

اسلام آباد:ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کا فیول فراہمی میں تعطل کا دعوی درست نہیں ہے۔

ترجمان وزارت توانائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کےالیکٹرک کا یہ دعویٰ کہ بجلی پیداوارمیں کمی فیول فراہمی میں تعطل ہے درست نہیں، کے الیکٹرک کو قومی گرڈ سے 800میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک نےسسٹم کی بہتری کیلئےکوئی سرمایہ کاری نہیں کی اور کے الیکٹرک کےسسٹم کی مجبوریوں کےباعث مزیدبجلی فراہم نہیں کی جاسکتی مگر وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگاواٹ بجلی فراہمی کیلئے تیار ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے ملکی فرنس آئل میں سے 80 فیصد کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں جبکہ وفاق نے 30ہزار ٹن فرنس آئل فوری طور کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال سے ظاہرہے کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کیلئے مناسب اقدامات نہیں کیے،کے الیکٹرک کا سسٹم مزید بجلی لینے کی سکت ہی نہیں رکھتا، سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد 23-2022 تک اضافی بجلی اٹھانے کے قابل ہوگا۔