اسرائیل کا مغربی کنارے پر قبضہ اعلانِ جنگ ہوگا، حماس

183

حماس کی مسلح تنظیم  عزالدین القسام کےترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غرب اردن پر قبضہ فلسطینیوں کیلئے  اعلان جنگ ہوگا اور اسرائیل  اس اقدام پر پچھتائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے اسرائیل کےغرب اردن کے قبضے کومجرمانہ پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اسےفلسطینی زمین کی سب سے بڑی چوری کہا ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ہماری مزاحمت جاری رہے گی جب تک فلسطین کی سرزمین سے اسرائیلی قبضے کو ختم نہ کردیں۔

ابو عبیدہ کا مزید کہنا  تھا کہ ہم زیادہ بات نہیں کریں گے اورنہ مزید بیانات دیں گے،ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ جوبھی عناصر اس  قبضہ کے پیچھے کھڑے ہیں انہیں بہت اچھی طرح سمجھ آگیا ہوگا کہ ہم کیا کہہ رہے ہیِں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری تنظیم اسرائیل کے غرب اردن پر قبضے کو فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ  تصور کرتے ہیں، ہم اپنے عوام،اس سرزمین اور مقدس مقامات کا دفاع کرنے میں وفادار اور قابل اعتماد محافظ ثابت ہونگے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس نےکارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی زیر قبضہ علاقے سےایک اسرائیلی فوجی کو حراست میں لےلیا ہے۔