اداروں سےسیاست ختم کرکےمیرٹ کو یقینی بنائیں گے، غلام سرور

539

اسلام آباد : وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ  اداروں سےسیاست ختم کرکےمیرٹ کو یقینی بنائیں گے، جن سیاست دانوں اورسرکاری اہلکاروں نےغلط کام کیا وہ بھگتیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہاکہ پہلے کی طرح اب بھی شفاف انکوائری کی جائے گی، دیگرمشکوک لائسنس والےپائلٹس100 سےزائدہیں ، جعلی لائسنس والے28 پائلٹس کی معطلی کاحتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،سیرین ایئر کے10مشکوک پائلٹس کی فہرست بھیج دی گئی۔

غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ 2021 پاکستان کے اداروں کی بہتری کا سال ہے، پلان میں شامل ہے2023 تک 31طیاروں کو45 تک لیکر جاناہے۔

وفاقی وزیرہوابازی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں 4 گھوسٹ پائلٹس کو بھی پی آئی اے سے فارغ کیا گیا ہے، پی آئی اےمیں آئی ٹی کےشعبےکی بھی چھان بین کی جارہی ہے، لائسنس کےشعبےسےوابستہ 5 افرادکومعطل کرکےانکوائری شروع کردی گئی ہے، مشکوک لائسنس والےپائلٹس کیخلاف ایف آئی اےکوکرمنل انکوائری کیلئےلکھ دیاہے، مشکوک لائسنس والےپائلٹس کی فہرستیں اب ویب پرموجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جن پائلٹس کےخلاف انکوائری ہوئی ان کی تعیناتی 2018 سےپہلےکی ہے،2018 کےبعدہم نےکوئی نیاپائلٹ بھرتی نہیں کیا۔