قومی اسمبلی میں سید منورحسن(مرحوم) کیلیے فاتحہ خوانی

556

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے ایصال ثواب کے لیے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ایوان میں اعلان کیا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی کا قضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے، مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی  جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر نے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی کو مخاطب کرتے ہوئے دعاکے لیے کہا، مولانا اکبر چترالی نے نشست سے کھڑے ہوکر ایوان میں سید منورحسن کے لیے فاتحہ خوانی کی اوران کے بلند درجائے کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف،  شبلی فراز چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہیٰ ، مولانا فضل الرحمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال ، فیاض الحسن چوہان، مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں ، مختلف ایسوسی ایشنز،  وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ غم زندہ خاندان سے گہرے رنج  اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔