کورونا وائرس:اسلام آباد کے مزید 2 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

763

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر مزید دو علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر اور پھیلائو کو روکنے کے لیے غوری ٹائون کے فیز 4 اور 5 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غوری ٹائون کے دونوں علاقے کے مکینوں کو لاک ڈاَئون کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم نوٹیکفیکیشن کے مطابق انتظامیہ آج شام 7 بجے دونوں علاقوں کو سیل کردے گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا وہ سیل کردیے جائیں گے۔