آرمی میڈیکل کور عوامی خدمات جاری رکھے گا، آرمی چیف

470

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ  کا کہنا ہےکہ آرمی میڈیکل کور عوامی خدمات جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےراولپنڈی میں پوزٹرون ایمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈ جوائنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اے ایف آئی آر آئی پاکستان کے لوگوں کو اعلیٰ کوالٹی کی طبی سہولیات فراہم کررہاہے، یہ نظام اے ایف آئی آر آئی راولپنڈی میں شروع کیا گیا۔

آرمی چیف نے ملک بھر میں طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا۔