بھارت: بجلی گرنے سے 110 افراد ہلاک، 32 زخمی

459

بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 110 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بہار اور اتر پردیش کے 23 اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات میں 110 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 32 زخمی ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بہار میں بجلی کے گرنے سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جہاں 83 لوگ اموات کا شکار ہوئے۔ جبکہ اضلاع میں سب سے زیادہ گوپال گنج میں ہلاکتیں ہوئیں جہاں 13 لوگ آسمانی بجلی کا نشانہ بنے جبکہ 20 زخمی ہوئے۔

ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 24 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔