رینٹل پاور کیس: سابق وزیراعظم بری

468

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں رینٹل پاورریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جس میں سابق وزیراعظم راجاپرویزاشرف اورسابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

عدالت کی جانب سے راجا پرویزاشرف اور شوکت ترین کو ساہیووال رینٹل پاورریفرنس سے بری کر دیاگیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے ریفرنس نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف پراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام تھا۔