حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی

455

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے غیر ملکی فلائٹ آپریشن بحال کرتے ہوئے پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ تمام ایئرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے، 26 سے 30 جون تک 270 غیر ملکی پروازیں پاکستان آئیں گی جب کہ 40 سے 45 ہزار پاکستان وطن واپس آئیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم مزدور طبقہ وزیراعظم کی ترجیح ہے، اگلے 2 ہفتے میں مزدور طبقہ وطن واپس آجائے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، بیرون ملک جانے والوں کی ایئر پورٹ پر اسکریننگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ کے دوران کسی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

معید یوسف نے کہا کہ جو پاکستانی بیرون ملک جائیں گے انہیں دوسر ممالک کی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔