ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

532

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے نامزد کردہ سیکریٹری برائے دفاع اینتھونی ٹاٹا نے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اینتھونی ٹاٹا نے جان برینن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2018 میں ٹوئیٹر پر کوڈ ورڈ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا کہا تھا۔

سیکریٹری برائے دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کمیونسٹ ہیں جو کہ امریکیوں کیلئے سخت خطرہ ہے۔ مجھے کوئی تعجب نہیں ہوگا اگر اُن کے بارے میں یہ خبر آتی ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی ایجنسیوں سے وابسطہ ہیں۔

واضح رہے کہ اینتھونی ٹاٹا اسلام کیخلاف کئی نفرت آمیز بیانات دے چکے ہیں جبکہ باراک اوباما کو بھی مسلمان اور دہشت گردوں کا لیڈر قرار دے چکے ہیں۔