نیوزی لینڈ نومبر کے بعد پاکستان کی میزبانی کیلیے تیار

525

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے رواں سال نومبر کے بعد پاکستان  کی میزبانی کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کورونا وبا کے باوجود ہم مکمل انٹرنیشنل سیزن کا کامیاب انعقاد کر سکتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نومبر کے بعد4ٹیموں کی میزبانی کرے گا، امیدہے کہ مکمل انٹرنیشنل سیزن کا انعقاد ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2،2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ ٹیموں کی میزبانی کے لیے پرعزم ہیں،سیریز کے لیے پاکستان، بنگلادیش، آسٹریلیا اور نیوزی سے پیشگی بات جیت جاری ہے ۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میگا ایونٹ پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے اور ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے پورے امکانات ہیں۔

چند روز قبل نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹس نے واضح کیا تھا  کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے ان کا ملک ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، آسٹریلیا نے رواں برس کے آغاز میں ویمنز ٹی 20 ایونٹ کی عمدہ میزبانی کی، مجھے یقین ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اپنے وقت پر ہی مینز ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے بھی پرامید ہوں گے، ہم اپنے ملک میں بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرسکتے مگر اس کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔فی الحال ہم آئندہ برس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیاری کررہے ہیں۔

 انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال غیر نیوزی لینڈرز کیلیے سرحدیں بند اور یہاں پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد نہیں ہورہا،البتہ موسم گرما کے سیزن میں کرکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔