ڈاکٹر عافیہ صدیقی؛ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک  ملتوی

906

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بدھ 24 جون کو ہوئی، کیس کی سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر کی گئی۔

 ڈاکٹر عافیہ کیس کی سماعت جسٹس عمر سیال نے کی، دوران سماعت درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وفاقی حکومت کو اقدامات نہیں اٹھا رہی جبکہ امریکا میں کورونا وائرس کے باعث درجنوں لوگ مر رہے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس عمر سیال نے استفسار کیا کہ “کیا ہائی کورٹ امریکی صدر کو حکم دے کہ جیلوں سے ملزمان رہا کرے ؟ ہائی کورٹ کے حکم نامے پر امریکا میں کیسے عمل درآمد ہوسکتا ہے؟۔

فوزیہ صدیقی نے موقف اپنایا کہ اگر عافیہ امریکا میں مر بھی گئی تو اس کی لاش تک نہیں دی جائے گی، عافیہ صدیقی کا کیس 17سے لٹکایا جارہا ہے۔

جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر عافیہ کا عالمی معاملہ ہے اس لیے سندھ ہائیکورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔ عدالت جذبات پر نہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ کیس کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہی سنا جائےگا۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔