سعودی عرب میں 28 سال بعد قیدی کا سرقلم

882

سعودی عرب میں طویل ترین جیل کاٹنے والے مجرم کا سرقلم کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم ہادی بن خدامہ کو 1992 میں کزن کے قتل میں جیل ہوئی تھی اور 28 سال تک مقید رہنے کے بعد سر قلم کر دیا گیا۔

اسیر ریجن میں لڑائی کے دوران ہادی نے اپنے کزن کو قتل کردیا تھا جس پر اسے گرفتار کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔

اسیری کے دوران مقتول کی فیملی کو دیت پر منانے کی کئی کوششیں کی گئیں، اسیر ریجن کے گورنر سمیت کئی اعلیٰ حکام نے متاثرہ فیملی سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی تاہم سب بے سود ثابت ہوئیں۔

فروری میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی قبیلے کے افراد کے ساتھ ثالثی پر سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا لیکن مقتول کی فیملی نے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کردیا۔

سرقلم کرنے سے قبل بھی مجرم اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہا اور مقتول فیملی سے معافی کا طلبگار رہا۔