حکومت نے پوری  قوم سے کیے گئے وعدوں پر یوٹرن لیا ہے، شاہ زین بگٹی

678

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہےکہ حکومت نے پوری  قوم سے کیے گئے وعدوں پر یوٹرن لیا ہے، اگر مطالبات پر عمل درآمد ہوتا ہے تو حکومت کے ساتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زین بگٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کو تو شاید حکومت پہلی اور آخری بار ملی ہے، حکومت ابھی تک عملی جامع تو کسی چیز کو نہیں پہناسکی ، ان  کو فی الحال ناکامی ہی ناکامی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر بلوچستان کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں ہوتا تو ہمارے راستے الگ ہیں، ان کے آتے ہی بلوچستان میں بجلی گیس نایاب ہوگئی، ان سے جو کام نہیں ہوتا وہ کمیٹی کو سونپ دیا جاتا ہے۔

شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم تمام جماعتوں کی اتفاق رائےسےہوئی ہے، اٹھارویں تریم پر نظرثانی کی حمایت نہیں کرتے۔

 شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی ، جہانگیرترین ، پرویز خٹک نے کہا تھا کہ وعدے وعید نہیں کرتےعملی جامع پہنائیں گے،پارٹی کا فیصلہ ہے کہ حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، مطالبات منظور ہوتے ہیں تو حکومت کے ساتھ رہیں گے۔