پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، ایک نے پیسے بھی دیے، مراد سعید کا دعویٰ

1188

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایز نے ان سے این آر او مانگا جبکہ ایک رکن اسمبلی نے تو 10 کروڑ بھی دیے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر میرا سر بھی قلم کر دیا جائے تو اسٹیٹس کو کا ساتھ نہیں دوں گا، سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چل رہی ہے، کیا ان کا کوئی ڈیٹا نہیں، سوشل میڈیا پر ورکرز وہ کرتے ہیں جو ان کی قیادت کہتی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا سیاسی مخالفت کے نام پر میرے خاندان کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو کی گئی، دلائل کے بجائے ذات پر حملے کرنا قابل مذمت ہے، میری تقاریر دیکھ لیں، میں نے کسی کی ذات پر حملہ نہیں کیا، میں ذاتی حملے نہیں کر رہا، دلیل سے بات کرنے کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی  کے ایم این  ایز  یہاں اسمبلی میں گالیاں دیتے ہیں اور شام کو مٹھائی لیکر گھر آتے ہی ، اگر میں اتنا براہوں تو میرے پاس کیوں آتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ مجھ سے پیپلز پارٹی کے 7 ایم این ایز نےاین آر او مانگا،ایک رکن اسمبلی اس وقت یہاں موجودہے،ایک ایم این اے نے سڑک کا پیسہ کھا لیا، سڑک نہیں بنائی، اس نے 10 کروڑ روپے بھی واپس کیے جبکہ 64 کروڑ روپے پر عدالت سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا سینئر رہنما مجھے گالیاں دینے والے رکن کے خلاف کرپشن کی فائلیں لایا۔