محمد حفیط کا کورونا ٹیسٹ 24 گھنٹوں میں مثبت سے منفی ہوگیا

468

کراچی( اسٹاف رپورٹر) : پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سےکرائے گئے کورونا ٹیسٹ پر شکوک و شبہات نے جنم لے لیا۔

پی سی بی کی جانب سےدورہ انگلینڈ کیلیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جس میں 10  کھلاڑیوں کے نتائج مثبت آئے جن  میں سابق کپتان محمد حفیظ بھی شامل تھے تاہم انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک روز بعد دوبارہ کرایا جو منفی آیا۔جس سےپی سی بی کے ٹیسٹ پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔

محمد حفیظ نے اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1275689746765840395?s=20

محمد حفیط نے لکھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن دل کی تسلی کیلئے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔ اللہ کے شکر سے میرے اور میرے گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت سے منفی ہونے کے بعد سے پی سی بی کے حلقے بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں  جبکہ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ دوبارہ کرائے جائیں ۔