‘حکومت 12 سو ارب روپے سے مدارس اور اسکول کے اساتذہ کو تنخواہیں دے’

538

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےحکومت پر زور دیا ہےکہ  12 سو ارب روپے سے دینی مدارس اور اسکول کے اساتذہ کو تنخواہیں دی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جامعہ بنوریہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سے ملاقات واظہار تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مفتی محمد نعیم عالم اسلام کے عظیم سپوت جید عالم دین تھے،مفتی محمد نعیم کی قائم کردہ درسگاہ جو رشدو ہدایت کا مرکز ہے،مفتی صاحب کا انتقال سانحہ اس سے وقت پورے ملک کو ان کی ضرورت تھی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مفتی نعیم نے پوری زندگی وحدت امت اور اسلامی نظام کے لیے کام کیا،پوری دنیا میں اس درسگاہ کے طلبہ دین کا کام کررہے ہیں جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں،مفتی نعمان اور مفتی  نعیم ہمارے بھتیجے ہیں جماعت اسلامی کی پوری تائید شامل ہیں ہم آن آنے والے وقتوں میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

شہر قائد میں لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی سہولیات  پرسراج الحق نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 75فیصد فیصد وسائل دے رہا اس کے باوجود شہری فٹھ پات پر سونے پر مجبور ہیں،پاکستان کا سب سے بڑا شہر کی آبادی والا شہر ہے لوڈ شیڈنگ ہونا باعث شرم ہے، بڑے بڑے بل بھیجے جارہے ہیں اور بجلی ناپید ہے،غریب آدمی پر بلوں کا ہمالیہ لدھا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے حکومت ناکام ہوگئی،پی ٹی آئی کے وزیر کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوگئے ہیں،حکومت نے مدارس بند کیے ہیں ان کو کھولنے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا،تعلیمی اداروں اور مدارس اساتذہ کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی،حکومت 12 سو ارب روپے سے دینی مدارس اور اسکول کے اساتذہ کو تنخواہیں دی جائیں۔