بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا کورونا کے باعث ملتوی

434

ڈھاکہ:کورونا وائرس کے باعث بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نےسری لنکا کرکٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جب کہ  نئی تاریخوں کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو جولائی اور اگست میں اپنے دورہ سری لنکا میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے جب کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی اپنا بنگلادیش کا دورہ ملتوی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم بھی کورونا کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کرچکی ہے ۔