آرمی چیف سے پیپلز لبریشن آرمی اسپتال کے 10رکنی وفد کی ملاقات

452
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیپلزلبریشن آرمی کی 10رکنی میڈیکل ٹیم کی ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو

راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے )جنرل اسپتال کے شعبہ آئی سی یو کے چیف میجر جنرل ڈاکٹر چاؤ فیہو کی سربراہی میں 10 رکنی میڈیکل ٹیم نے ملاقات کی جس میں کوویڈ19 کے خاتمے اور جامع حکمت عملی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے طبی سامان کی فراہمی اور دیگر تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ چینی طبی ماہرین کے دورے سے پاکستان سے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے، دنیا کوویڈ۔19 کے علاج کے لیے ابھی بھی کوششیں کر رہی ہے، اس بیماری سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں اور اس کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے کثیر القومی اور عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ چین کے معززین نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔