ملک میں معمول سے زائد بارشیں متوقع، سیلابی صورتحال کا خطرہ

573

کراچی: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اس بار ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جس کے باعث مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10 فیصد زائد ہوں گی جب کہ صرف کشمیر اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوں گی۔

ڈائریکٹرسردار سرفراز نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

مون سون کی زائد بارشوں کی ایک وجہ  بحرالکاہل میں معمول سے کم درجہ حرارت ہے، انڈین اوشن میں پوسیٹو ڈائی پول بھی مون سون پر اثر انداز ہوگا۔

پاکستان میں جون کے آخر اور جولائی کے آغاز میں مون سون کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ کراچی کے لیے مون سون کے باقاعدہ آغاز کا وقت نہیں بتایا جاسکتا ہے۔

سندھ میں بھی جولائی کے پہلے ہفتے تک مون سون کی بارشیں نظرنہیں آرہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موسم ٹڈی دَل کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔