ٹرمپ مودی یارانہ؛ امریکا نے بھارت کو ڈس لیا

848

واشنگٹن نے نئی دہلی کی “ہاؤڈی مودی” ریلی  کا جواب دیتے ہوئے ،بھارتیوں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی۔

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے لاکھوں افراد بےروزگار ہوئے ہیں ایسے میں امریکی صدر نے اپنے لوگوں کی نوکریاں بچانے کیلئے ایچ ون -بی ویزا کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا سب سے  زیادہ استعمال امریکا میں کام کرنے کیلئے بھارتی آئی ٹی ملازمین لیتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے امریکا کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایچ ون -بی ویزا کے اجراء پر 31  دسمبر 2020 تک پابندی کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے ویزا کے اجراء کو ختم کرکے بھارت کو بڑا جھٹکا دیاہےجبکہ امریکی صدر کے اس فیصلے سے دنیا بھر سے امریکہ میں نوکری کرنے کا خواب دیکھنے والے تقریبا ڈھائی لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کام کرنے والی کمپنیوں میں غیرملکی کام کرنے والے افراد کو ملنے والے ویزا کو ایچ ون۔ بی ویزا کہتے ہیں، اس ویزا کو 3 سال کی مدت کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔جسے بعد میں زیادہ سے زیادہ 6 سالوں تک بڑھایا جاسکتا ہے ، ایچ ون بی ویزا ختم ہونے کے بعد درخواست گزار کو امریکا میں شہریت کیلئے درخواست دینی پڑتی ہے۔ اس کے لئے درخواست گزار کو گرین کارڈ دیا جاتا ہے۔